ٹانک: سابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے بھائی ملک حبیب محسود کا جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا
👁️ 41 بار دیکھا گیا
ٹانک: سابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے بھائی ملک حبیب محسود کا جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا
ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی ملک و سابقہ یونین کونسل ناظم ملک حبیب محسود کی نماز جنازہ ٹانک کے علاقے گرہ پتھر میں ادا کردی گئی، انہیں گزشتہ روز قتل کیا گیا تھا۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی ملک حبیب کا جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا کیا گیا۔
جنازے میں سول وعسکری حکام اور قبائلی عمائدین نے شریک تھی۔ پولیس ڈی پی او وقار احمد کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
گزشتہ روز اغواء کار نامعلوم ملزمان نے سابق آئی جی صلاح الدین محسود کے بھائی حبیب محسود کو منزئی کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں مقتول کا گن مین بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم ملزمان نے سابق آئی جی پی پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اغوا کے بعد قتل کردیا۔
ڈی پی او پولیس ٹانک وقار احمد کے مطابق سابق آئی جی کے بھائی حبیب محسود پر گرہ پتھر کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حبیب محسود کا گن مین زخمی ہوگیا، اور اغوا کار حبیب محسود کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
پولیس ٹیم حبیب محسود کی لاش کے پاس
ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ایک مقام پر اغواء کاروں کا پولیس سے سامنا ہوا اور تعاقب پر اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ڈی پی او کے مطابق اغواء کار حبیب محسود کو ٹانک سے 14 کلومیٹر دور منزئی کے علاقے میں لے گئے، اور قتل کردیا، جب کہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گن مین بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C