10/August/2026

ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، آمدورفت محدود، اہم شاہراہیں بند رکھنے کا اعلان

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، آمدورفت محدود، اہم شاہراہیں بند رکھنے کا اعلان

ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، آمدورفت محدود، اہم شاہراہیں بند رکھنے کا اعلان

ٹانک(ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے پیر کے روز ضلع کی اہم شاہراہوں سمیت مختلف داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

انتظامیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق ٹانک کی مرکزی اور رابطہ سڑکیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ اس دوران جنڈولہ روڈ اور گومل زام ڈیم روڈ پر بھی عام آمدورفت معطل رہے گی۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف دیہات سے ٹانک شہر کی طرف آنے والے متعدد داخلی و خارجی راستے بھی بند رکھے جائیں گے۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو سروسز، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ پابندی کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دفعہ 144 کے تحت جاری احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C