ٹرمپ کا ایران کیلئے فوجی وارننگ: دوسرا بحری بیڑہ روانہ
👁️ 216 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کیلئے فوجی وارننگ: دوسرا بحری بیڑہ روانہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تیاری کے طور پر دوسرا بحری بیڑہ روانہ کر دیا گیا ہے، جو اس وقت خطے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے کیونکہ اسے امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران نے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا اور حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ان کے بقول اس بار مذاکرات کی نوعیت مختلف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا کو انتہائی سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر مشاورت کی تصدیق کی ہے۔
اس وقت خطے میں یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ موجود ہے، جس میں جنگی طیارے، ٹوماہاک میزائل اور متعدد جنگی جہاز شامل ہیں۔
غزہ جنگ کے دوران بھی امریکا نے طویل عرصے تک خطے میں دو طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کیے رکھے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4827 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2322 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C