ٹھٹہ: کراچی کی بجلی بند کرنے کیلئے دہشتگردوں کی بڑی کوشش ناکام
👁️ 48 بار دیکھا گیا
ٹھٹہ: کراچی کی بجلی بند کرنے کیلئے دہشتگردوں کی بڑی کوشش ناکام
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے قریب شرپسندوں نے کراچی آنے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کو اڑانے کی کوشش کی ہے۔
بدھ کی صبح ٹھٹہ اور کوٹری کے درمیان بولاری کے مقام پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، دھماکا خیز مواد کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں پر نصب کیا گیا تھا۔
دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد یا کالعدم گروپ نے قبول نہیں کی۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکوں سے ہائی ٹینشن لائن کے 3کھمبوں اور تاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حفاظتی اقدام کے لیے چند علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند کی گئی ہے جسے جانچ پڑتال کے بعد بتدریج بحال کردیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا بصورت دیگر کراچی سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی تھی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی ترسیل جاری ہے، ادارہ اپنے سارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ہرع قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار اور پر عزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C