پانامہ کیس: حکومت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا
👁️ 33 بار دیکھا گیا
پانامہ کیس: حکومت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پانامہ کیس کی تحقیقات کی لئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ واجد ضیا اس سے قبل آئی جی ریلوے کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
واجد ضیا کی جگہ پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر آئی جی ریلوے تعینات کیا گیا ہے۔
واجد ضیا کے علاوہ حکومت نے بیوروکریسی میں دیگر تقرریاں اور تبادلے بھی کیے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر یوسف نسیم کھوکھر کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز بھی تبدیل کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزارت داخلہ نےایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا اور ان کی جگہ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کو قائم مقام ڈی جی کا چارج دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ واجد ضیا ن لیگ کے دور حکومت میں پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C