پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
👁️ 214 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی) پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس، رینجرز، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض شدت پسند عناصر محرم کے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق حساس شہروں اور اضلاع میں جلوسوں کے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور نگرانی کے جدید نظام سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ بعض حساس علاقوں میں جلوسوں اور مجالس کے دوران موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کیے جانے کا بھی امکان ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
اگرچہ پاکستان میں سنی اور شیعہ برادریاں عمومی طور پر پرامن انداز میں مذہبی رسومات ادا کرتی ہیں، تاہم ماضی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے متعدد واقعات میں شیعہ مساجد، امام بارگاہوں، جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کے سیکرٹریز اور اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم کے جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
طلال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C