پاکستان: سی ٹی ڈی پنجاب نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال کر دیا
👁️ 264 بار دیکھا گیا
پاکستان: سی ٹی ڈی پنجاب نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال کر دیا
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اپنے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ کو فعال کر دیا ہے، جو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں نئی تکنیکی برتری فراہم کرے گا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ یونٹ ایک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر ہوگا جو حساس پروگراموں اور عوامی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے استعمال ہوگا۔ اس موبائل یونٹ کو خاص طور پر رائیونڈ اجتماع، داتا دربار اور کرکٹ میچز جیسے اہم مواقع پر تعینات کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ یوم عاشورہ اور بڑے سیاسی اجتماعات میں بھی یہ یونٹ اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ اس کے ذریعے حساس پروگراموں کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کوآرڈینیشن ایک ہی جگہ سے ممکن ہوگی۔ لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو ڈیٹا، ویڈیو فیڈ اور تجزیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ کسی بھی خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ موبائل یونٹ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور سرحدی علاقوں میں بیک اپ کمانڈ سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا۔ اس کے ذریعے جلسے، جلوس اور دیگر اجتماعات میں مشترکہ نگرانی، مشتبہ افراد کی فوری نشاندہی اور حساس روٹس یا رہائش گاہوں کی ٹریکنگ بھی ممکن ہو سکے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ کی تعیناتی سے سی ٹی ڈی فورسز کی کارکردگی میں اضافہ اور آپریشنل رسپانس وقت میں کمی متوقع ہے، جو عوامی سیکیورٹی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C