19/September/2026

پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب کی سفارتی معاونت کا خیرمقدم کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب کی سفارتی معاونت کا خیرمقدم کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب کی سفارتی معاونت کا خیرمقدم کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد

کابل(ڈیلی اردو) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور باہمی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور تعاون کا راستہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے سعودی عرب سمیت دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان موجود معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانے میں معاون کردار ادا کرسکتا ہے۔

طالبان ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ افغان عوام کے تعلقات کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سعودی عرب اور مقدس مقامات کے لیے خصوصی احترام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاض پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں اور اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا احترام کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے مثبت پیش رفت کی خواہاں ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ اسلام آباد افغان طالبان سے یہ مطالبہ بھی کرتا رہا ہے کہ پاکستان میں حملوں میں ملوث مبینہ دہشتگرد گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C