پاکستان سے داعش کی منتقلی، روس نے اپنے وزیر کا بیان مسترد کردیا
👁️ 192 بار دیکھا گیا
پاکستان سے داعش کی منتقلی، روس نے اپنے وزیر کا بیان مسترد کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر داعش جنگجوؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان سے تاجکستان منتقل کیے جانے سے متعلق نائب وزیر برائے امور داخلہ ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کردیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’زبان پھسلنا ‘ قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں داعش جنگجوؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور توسیع کے حوالے سے روس اور پاکستان کے خدشات مشترکہ ہیں۔
ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہر کوشش میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کی سرحد سے منسلک تمام ممالک کی جانب سے تعاون کی نشاندہی بھی کی۔
اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق ایگور زبو نے 28 جنوری کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو پاکستانی سرحد سے تاجکستان کی سرحد پر گروہوں کی شکل میں نامعلوم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں کو لےجانے والے ان ہیلی کاپٹروں کا رخ روس کی جنوبی سرحد کی جانب تھا‘۔
روسی وزیر برائے داخلہ امور نے دعویٰ کیا تھا کہ روس اس حوالے سے اثر انداز ہونے والے خطرات کے خلاف تیاری کررہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 586 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 514 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3471 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C