پاکستان سے ستمبر یا اکتوبر میں جنگ شروع ہو سکتی ہے: بھارتی میڈیا
👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان سے ستمبر یا اکتوبر میں جنگ شروع ہو سکتی ہے: بھارتی میڈیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے ہی پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدہ ہو گئے اور جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا لیکن پاکستان نے
جنگ کی مخالفت کی اور بھارت کو بارہا مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی پیشکش کی جسے بھارت نے ٹھْکرا دیا ، یہی نہیں بلکہ بھارت نے امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو بھی قبول نہیں کیا اور اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی معاملہ قرار دے دیا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ جنگ سے متعلق بھارتی میڈیا نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی جس نے پورے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی بھارت کے ساتھ ستمبر یا اکتوبر میں جنگ شروع ہو سکتی ہے اور اس کے لیے پاکستان نے تیاری بھی شروع کر دی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس ضمن میں پاکستان نے بڑی تعداد میں اسلحہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر میں منتقل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد بھارت کی فوجی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں ایسے میں مسئلہ کشمیر پر کشیدگی بڑھانے کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے عالمی طاقتوں اور تنظیموں نے بھی بھارت کو معاملہ مذاکرات او بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آیا۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جو چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، گولہ بارود کی خریداری پر 29 ارب ڈالر خرچ
28/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام میں دمشق۔حمص شاہراہ پر ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک سابق تنظیم کا کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک
28/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے گولہ باری، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی؛ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی
28/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 افراد پر فردِ جرم عائد
27/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11943 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9306 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7559 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5529 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C