پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے ایک وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون، اقتصادی روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد میں ریاست مونٹانا سے کانگریس کے رکن رائن کیتھ زنکے اور ریاست واشنگٹن سے مائیکل جیمز شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور خوشحالی کے فروغ سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے، نجی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کا انحصار مضبوط معیشت، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کے استحکام پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست ماحول کی تشکیل، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے ملاقات کے دوران پاکستانی عسکری قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
28/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
28/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
28/July/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8983 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3731 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2588 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C