پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ
👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان میں آزادیٔ اظہار اور آزاد صحافت کے حق کو دیکھنا چاہتا ہے۔
منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے جب پاکستان میں صحافیوں کی گرفتاری اور نیو یارک ٹائمز کی پاکستان میں بیورو چیف کو ملک چھوڑنے کا کہنے سے متعلق خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادئ اظہار اور آزاد صحافت کے حق کو اسی طرح دیکھنا چاہتے ہیں جیسے دنیا میں کہیں اور ہو۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں دو صحافیوں اسد علی طور اور عمران ریاض خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں عام انتخابات کے بعد مبینہ دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
مبصرین کے مطابق ان گرفتاریوں نے ملک میں آزادیٔ اظہار کے بارے میں خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں میڈیا یا صحافیوں پر قدغن لگانے کی شکایات تواتر سے سامنے آتی رہی ہیں۔
پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیر کو صحافی اسد علی طور کو سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مبینہ مہم کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کے حکم کے بعد گرفتار کر لیاتھا۔ بعد ازاں منگل کو انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سے قبل 22 فروری کو پنجاب پولیس نے رات گئے ایک چھاپے میں عمران ریاض خان کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا تھا۔ عمران ریاض نے کچھ بھی غلط کرنے کی تردید کی اور عدالت میں کہا کہ انہیں عام انتخابات میں مبینہ طور پر ‘ریاست کی سر پرستی’ میں دھاندلی پر رپورٹنگ کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان کا الیکشن کمیشن دھاندلی سے متعلق الزامات کی تردید کرتا ہے۔
میتھیو ملر سے جب پوچھا گیا کہ اب بھی پاکستانی سیاست میں امریکہ کی مداخلت کی بات ہوتی ہے تو اس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وہ صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولتے رہیں اور وہ سچ یہ ہے کہ مداخلت کے یہ الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنی حکومت سمیت ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے قابل ہوں۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دعویٰ رہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کی مداخلت پر گرائی گئی۔ وہ اس کی بنیاد ایک امریکی سفارت کار کی پاکستانی سفیر کے ساتھ گفتگو کو قرار دیتے ہیں جو سائفر کے ذریعے اسلام آباد بھیجی گئی تھی۔
امریکہ بارہا عمران خان کے ان الزامات کی تردید کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ سائفر کیس میں پاکستان کی عدالت نے عمران خان اور ان کی حکومت کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام تھا جب کہ دونوں سیاست دان ان الزامات کی ترید کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں دمشق۔حمص شاہراہ پر ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک سابق تنظیم کا کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک
28/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے گولہ باری، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی؛ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی
28/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 افراد پر فردِ جرم عائد
27/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ، تنصیب کے قریب آگ لگنے کی اطلاع
27/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11942 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9306 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7558 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5528 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C