پاکستان نے امریکا سے ایران کے جوہری پروگرام پر معلومات کے تبادلے کی تردید کر دی
👁️ 401 بار دیکھا گیا
پاکستان نے امریکا سے ایران کے جوہری پروگرام پر معلومات کے تبادلے کی تردید کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خفیہ معلومات امریکہ سے شیئر کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان ان رپورتس کو سختی سے مسترد کرتا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 29 مئی کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی تنازع کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے اور اسحاق ڈار کے دورہ امریکہ کے دوران بھی امریکی حکام سے اس معاملے میں تبادلہ خیال ہوا۔
طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی امن، استحکام اور جاری چیلنجوں کے سفارتی حل کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس مکالمے کے دوران کوئی انٹیلی جنس شیئر نہیں کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری میں امریکہ کی طرف سے ادا کیے گئے مثبت کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ممالک کو ابراہم اکارڈ میں شامل کرنے کے سوال پر طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ’ابراہم معاہدے پر پاکستان کا موقف برقرار ہے۔ ہمارا مطالبہ فلسطین کی ایک قابل عمل، متصل ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت یروشلم ہو اور یہ 1967 سے پہلے کی طے شدہ سرحدوں کے اندر ہو۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ اس لیے اس معاملے پر ہمارا موقف ایک قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام سے جڑا ہوا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت اور روس کے مابین ’تکنیکی فوجی معاہدے‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ رپورٹس دیکھی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ معاہدہ 27 مئی کو ہوا تھا۔ ابھی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ اس مرحلے پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
05/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں 4 پولیس اہلکار اغوا، زیارت سے 3 مغوی بازیاب
04/June/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان نے سیزفائر کی تجدید کر دی
04/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
پاکستان نے امریکا سے ایران کے جوہری پروگرام پر معلومات کے تبادلے کی تردید کر دی
04/June/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے نئے جوہری ایندھن پلانٹ کی نقاب کشائی کر دی
04/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران مذاکرات: پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا، شہباز شریف
04/June/2026 👁️ 406 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8789 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4477 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3207 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2374 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2057 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1866 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C