پاکستان پرحملہ کرنے والا بھارت اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے: شاہ محمود قریشی
👁️ 172 بار دیکھا گیا
پاکستان پرحملہ کرنے والا بھارت اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے: شاہ محمود قریشی
ملتان (ڈیلی اردو) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پرحملہ کرنے والا بھارت اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم بھارت میں الیکشن تک اتارچڑھاؤ دکھائی دے گا اور بھارت نے جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک بھارت کو اقوام متحدہ میں سپورٹ کررہے ہیں اس پر پاکستانیوں کو متحد ہونا ہوگا، بھارت سفارت کاری کے زریعے ہمیں پیچھے دھکیلنے اور ہرفورم پراکیلا کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ بھارت بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے، اس سلسلے میں چین سے مشاورت کرنے گیا تھا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے ہمیں مبارک باد بھیجی ہے، 23 مارچ پرمودی کا پیغام تبدیلی نہیں توکیا ہے، مودی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ بھارت جو پاکستان پر حملہ کر رہا تھا اب خیر سگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم بھارت کی طرف سے ابھی اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا، ہم امن کے راستے پر ہیں لیکن غافل نہیں، پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی،اب بھی دیتے ہیں،بھارت نے اگر جارحیت کی تو اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اگر (ن) لیگ سے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا احترام کرتا ہو، میں دونوں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں وہ ہمیں بتا دیں کہ سکیورٹی معاملات کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، میں نے ان دونوں کو نیشنل سکیورٹی کے مسلے پر اکٹھے بیٹھنے کی دعوت دی ہے، میری زرداری اور شہباز شریف دونوں سے بات ہوئی اور ان کو خط لکھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بتائیں کالعدم تنظیموں کےخلاف کیا اقدامات اٹھائیں، بلاول کی تجاویزکو اہمیت دیں گے، صرف بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے جب کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت یاب کرے، ہرگز نہیں چاہیں گے کہ نواز شریف کوکوئی تکلیف پہنچے، ان کو مکمل صحت کی سہولیات دی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرکسی اقلیت کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، اگرہندوکمیونٹی کےساتھ کوئی ناانصافی ہوئی ہوگی تو اس کادفاع کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C