پشاور: ایپکس کمیٹی کا دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پشاور: ایپکس کمیٹی کا دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک سوچ و حکمت عملی اپنانے اور ملک کے اندر ہر طرح کی دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا۔
دوران اجلاس دہشت گردی کے واقعات بالخصوص 30 جنوری 2023 کو پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خوفناک خودکش حملے اور اس کے بعد کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو حساس اداروں کے نمائندوں نے سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے اجلاس کو پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کی اب تک ہونے والی تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
آئی جی نے اجلاس کو بتایا کیا کہ حملہ آور کی آمد کے طریقہ کار اور جس راستے سے وہ آیا، ان ویڈیوز کے ذریعے اس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے
* خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ۔
* پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت و استعداد کار میں اضافے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات فراہم کرنے کا عزم۔
* دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
* دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں میں ایک سوچ اور حکمت عملی اپنانے پر اتفاق۔
* ملک کے اندر دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرنے والے ہر صورت سزا پائیں گے اور قوم کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں اتحاد قائم کرنا ہوگا، بغیر قول و فعل میں یکسانیت کے ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، ہمیں پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہوگا، اگر اس وقت ہم نے یہ نہ کیا تو پھر تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/fjIn1sVd6j— PMLN (@pmln_org) February 3, 2023
اس دوران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے مطابق اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیکٹا، محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس کی اپ گریڈیشن، تربیت، اسلحہ، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری ساز وسامان کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
’کے پی میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز، جدید فرانزک لیبارٹری‘
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں فوری طور پر ’سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز‘ تعمیر کر کے صوبہ پنجاب کی طرز پر صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی جدید فرانزک لیبارٹری قائم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبے کے آغاز اور پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اور آلات فراہم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا۔
اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کنٹرول اور امیگریشن کے نظام کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات، پراسیکیوشن اور سزا دلانے کے مراحل پر بھی غور کیاگیا اور اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ریاست کے تمام اعضا کو مکمل یکسوئی، اشتراک عمل اور مشترکہ قومی اہداف کے حصول کے جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا اور اس ضمن میں ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
’دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبوں کے درمیان حکمت عملی‘
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک سوچ، ایک حکمت عملی اپنانے پر اصولی اتفاق کیا اور اس ضمن میں مؤثر حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے اندر دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس ضمن میں اسکریننگ کی مؤثر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
اس سلسلے میں یہ بھی طے کیا گیا کہ دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر شکل کے لیے عدم برداشت کا رویہ قومی نصب العین ہوگا اور قومی اتفاق رائے سے ان فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ’آل پارٹیز کانفرنس‘ بلانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام قومی سیاسی قیادت ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے اقدامات کا فیصلہ کرے گی۔
اجلاس نے تمام طبقات بالخصوص میڈیا سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے واقعات سے متعلق جس طرح انہوں نے پہلے قومی ذمہ داری کا رویہ اپنایا اسی ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصاً سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں پھیلانے کا حصہ نہ بنیں کیونکہ یہ طرزعمل قومی سلامتی کے تقاضوں، قومی یکجہتی و اتحاد کے لیے نقصان دہ ہے۔
اس کے علاوہ علمائے کرام، اور دینی و مذہبی قائدین سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے منبرومحراب کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کریں کہ ایسے حملے قطعاً حرام اور خلاف قرآن وسنت ہیں اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
اجلاس نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، سی ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کیا اور پشاور پولیس لائنز کے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا سینیٹر اسحٰق ڈار، رانا ثنااللہ خاں، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر عمائدین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، حساس سول و عسکری اداروں کے سربراہان، حساس اداروں کے نمائندوں، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام، تمام صوبوں کے آئی جی پولیس، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ پیر کو پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C