پشاور: شور مچانے پر بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور: شور مچانے پر بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں شور مچانے پر اپنی بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ابراہیم شنواری کے مطابق ملزم فضل حیات کو لنڈی کوتل کالج کے قریب ایک مکان پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پچھلے ہفتے پیش آیا تھا، جہاں چچا فضل حیات نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے فائرنگ کر دی تھی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر 7 سالہ بچی ایشال موقع پر جاں بحق ہوگئی تھی، بچی کے قتل کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
پولیس نے بچی کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد سفاک قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے سرچ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق ملزم کو کسی بھی قسم کا ذہنی مسئلہ نہیں تھا جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بھائیوں کے درمیان بھی کسی قسم کا تنازع نہیں تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8874 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2491 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1935 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C