پشاور میں ایک اور احمدی شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
👁️ 130 بار دیکھا گیا
پشاور میں ایک اور احمدی شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا ہے۔
Another Ahmadi young man killed today in Peshawar.Kamran Ahmad 40 killed due to his faith.5th Ahmadi killed in Peshawar in the recent past.Unfortunately Gov. failed to protect the lives of Ahmadies.Condolences and prayers to the family of deceased. pic.twitter.com/V3Ak9B2xup
— Saleem ud Din (@SaleemudDinAA) November 9, 2021
مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کامران احمد کو مذہبی منافرت کی بنا پر قتل کیا گیا جب کہ پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعہ مالی تنازع کا شاخسانہ ہے۔
پولیس کے مطابق منگل کی شام پشاور کے نواحی علاقے تھانہ ماڑی کی حدود میں کامران احمد نامی ایک شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 42 سالہ کامران کوہاٹ روڈ پر شاہین مسلم ٹاؤن میں رہائش پذیر تھے اور اپنے کزن شفیق الرحمان کے ساتھ مل کر پلاسٹک کا کارخانہ چلاتے تھے۔
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقتول اور اُن کے کزن کا دو مبینہ ملزمان کے ساتھ مالی تنازع چل رہا تھا جس کی بنیاد پر ملزمان نے منگل کو کامران پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
البتہ کامران کے کزن شفیق نے ایف آئی آر کے متن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامران کو محض احمدی ہونے کی بنا پر قتل کیا گیا۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق الرحمن کا کہنا تھا کہ اُن کا کچھ افراد کے ساتھ لین دین کا تنازع ضرور تھا، لیکن وہ اتنا سنجیدہ نوعیت کا نہیں تھا کہ معاملہ قتل تک پہنچ جاتا۔
پشاور شہر کے سپریڈینٹ پولیس عتیق شاہ نے وائس آف امریکہ کے ساتھ بات چیت میں شفیق الرحمان کے لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ شفیق الرحمان کے بھائی نے ملزمان کی نشان دہی کی ہے۔ ان کی نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
جماعت احمدیہ کا ردِ عمل
پنجاب کے شہر چناب نگر (ربوہ) میں جماعت احمدیہ کے ایک عہدیدار عامر محمود نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں واقعہ کی مذمت کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جماعت احمدیہ سے منسلک لوگوں کو پشاور ہی میں گھات لگا قتل کرنے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ مگر نہ صرف خیبرپختونخوا حکومت بلکہ سیکیورٹی ادارے بھی اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
کامران احمد کا مبینہ مذہبی منافرت کی بنیاد پر قتل پشاور میں رواں سال دوسرا واقعہ ہے، فروری کے وسط میں پشاور کے نواحی علاقے بازیدخیل میں قادر خان نامی ایک شخص کو احمدی ہونے کی بنیاد پر قتل کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ برس پشاور میں مجموعی طور پر تین افراد کو احمدی ہونے کی وجہ سے گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل ہونے والوں میں ایک امریکی شہری نسیم احمد کو پشاور کی ایک عدالت کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جب کہ دو دیگر واقعات میں محبوب خان کو گاؤں شیخ محمدی اور ڈاکٹر معراج احمد کو ڈبگری گارڈن میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C