پشاور میں ایک اور احمدی ڈاکٹر عبدالقادر کا قتل
👁️ 159 بار دیکھا گیا
پشاور میں ایک اور احمدی ڈاکٹر عبدالقادر کا قتل
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بازید خیل میں جمعرات کو ایک احمدی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور ایک نوجوان ہے جو مریض کے روپ میں آیا تھا۔
گذشتہ چند ماہ میں پشاور میں چار ایسے افراد کو ہدف بنا کر مارا گیا ہے جن کا تعلق احمدی کمیونٹی سے بتایا گیا ہے۔
تھانہ انقلاب کے پولیس اہلکار ظفر نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں اب تک موقع سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ ایک چھوٹا سا میڈیکل سٹور اور کلینک ہے جہاں مقامی لوگ ادویات اور علاج کے لیے آتے ہیں۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کلینک کے ایک ڈاکٹر ابن امین نے بتایا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے کلینک کے پاس ہی واقع اپنے گھر گئے تھے کہ اتنے میں فائرنگ کی آواز سنی جس پر وہ گھر سے باہر آئے تو ڈاکٹر عبدالقادر خون میں لت پت زخمی حالت میں پڑے تھے اور مبینہ حملہ آور نوجوان کو لوگوں نے پکڑ رکھا تھا۔ ڈاکٹر عبدالقادر کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
65 سالہ عبدالقادر ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ، 4 بیٹے اور 5 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
پولیس کے مطابق وہاں موجود ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کو مذہبی بنیادوں پر قتل کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد کی ویڈیو
اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں ایک نوجوان کو لوگوں نے پکڑ رکھا ہے اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ اس نوجوان سے وہاں موجود لوگوں نے پوچھا کہ ’تم کون ہو اور کہاں سے آئے ہو‘ تو لڑکے نے بتایا کہ وہ ضلع خیبر سے آیا ہے۔ لوگوں نے جب اس سے پوچھا کہ ’تمھیں کس نے بھیجا ہے‘ تو اس نے کہا کہ وہ خود آیا ہے اور اس کے پیچھے اور کوئی نہیں ہے۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں پولیس کو بتایا جا رہا ہے کہ اس ہسپتال میں سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے لیکن ’یہ لڑکا ایک مریض بن کر آیا تھا‘۔
جماعت احمدیہ کا موقف
جماعت احمدیہ کے ترجمان کے مطابق انھیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جس میں ڈاکٹر عبدالقادر پہلے زخمی ہوئے اور پھر ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق بازید خیل میں واقع میڈیکل سینٹر احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص چلا رہے ہیں اور یہ میڈیکل سینٹر ایک عرصے سے اس علاقے میں قائم ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور دعویٰ کیا کہ احمدی ہونے کی وجہ سے انہیں خطرات لاحق تھے جس کی بنا پر چند ماہ قبل انھوں نے اپنے اہل خانہ کو پشاور سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان نے قتل پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک میں عمومی اور پشاور میں خاص طور پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں شدت آگئی ہے۔
گذشتہ چند ماہ سے احمدیوں کو مسلسل قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان میں یہ آٹھواں واقعہ ہے جس میں احمدیوں کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا ہے۔‘
یاد رہے گذشتہ سال آٹھ نومبر کو اسی علاقے بازید خیل کے قریب شیخ محمدی کے علاقے میں محبوب خان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
محبوب خان اپنی بیٹی سے ملنے کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کے بس سٹاپ پر انھیں نشانہ بنایا گیا تھا۔
جبکہ گذشتہ برس اکتوبر میں پشاور میں کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو قتل کر دیا گیا تھا۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلسل قاتلانہ حملوں سے احمدیوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C