پشاور میں پاراچنار کے مسافروں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
پشاور میں پاراچنار کے مسافروں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائِی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ باڑہ پُل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1716721405122015686?t=ocfmaivV3t-b_VM_sUTeSg&s=19
پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود نزد باڑہ پل پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں عارف حسین نامی شخص ہلاک اور جبکہ اقتدار حسین، عارف نظر، محمدی حسین ساکنان پاراچنار اور ایک راہ گیر وحدت ولد مراد بازید خیل زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے جس میں طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قطر سے آنے والے افراد کا تعلق پارا چنار سے تھا۔ طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا، تاہم ایک شدید زخمی شخص جانبر نہیں ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C