پشاور: یکہ توت میں 11 کلو وزنی پریشر ککر بم ناکارہ، ممکنہ خطرہ ٹل گیا
👁️ 52 بار دیکھا گیا
پشاور: یکہ توت میں 11 کلو وزنی پریشر ککر بم ناکارہ، ممکنہ خطرہ ٹل گیا
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور کے علاقے یکہ توت کے حافظ آباد میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا۔ مشکوک بم ایک بند مکان سے ملا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور ماہر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ مکان پانچ سے چھ ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ تعمیراتی کام کے سلسلے میں مکان کھولا گیا تو اندر مشکوک پریشر ککر موجود تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی پشاور شاہد عدنان اور ایس ایچ او یکہ توت ریاض آفریدی کی نگرانی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارروائی کی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کے لیے محکمہ انسدادِ دہشت گردی خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C