پشتون تحفظ موومنٹ کا عارف وزیر کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ کا عارف وزیر کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
پشاور (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) پشتون تحفظ موومنٹ نے وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت سے عارف وزیر کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کے ایک سرگرم کارکن عارف وزیر کے قتل کا معاملہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔
پی ٹی ایم کا مطالبہ ہے کہ اس قتل کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائے۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ تحریک کی جانب سے ان پالیسیوں کو چیلنج کیا جاتا ہے جنہیں وہ غلط سمجھتی ہے۔ اس لئے، بقول ان کے، اسے ”ہدف بنایا جاتا ہے”۔ محسن داوڑ نے کہا کہ ”یہ قتل سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ہمیشہ یہ مطالبہ رہا ہے کہ ”طالبان کو ختم کیا جائے۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں کہا کہ سرکاری سطح پر اس سلسلے میں خاموشی رہی اور اس کی مذمت تک نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد نامعلوم ٹوئٹر اکاؤنٹس سے مختلف نوعیت کے ٹوئٹر پیغامات جاری کئے گئے اور ”جب تک معاملے کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہوں گی حقائق سامنے نہیں آسکیں گے”۔
جنوبی وزیرستان کے مرکزی انتظامی قصبے وانا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر کے قتل کے خلاف صوبے میں مظاہرے بھی ہوئے جن میں حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے بیشتر پرامن رہے، البتہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی پاداش میں پی ٹی ایم کے کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
محسن داوڑ نے کہا کہ ”یہ قتل سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ہمیشہ یہ مطالبہ رہا ہے کہ ”طالبان کو ختم کیا جائے۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ختم ہونے کے بعد تحریک اپنا کوئی لائحہ عمل طے کرے گی۔
اس بارے میں کے پی کے حکومت کا رد عمل جاننے کے لئے متعدد کوششیں کی گئیں اور صوبائی حکومت کے ترجمان، خیبر پختونخواہ حکومت کے وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر سے رابطے کی کوشش کی گئی۔ لیکن، چھہ گھنٹے کی مسلسل کوشش کے باوجود نہ انہوں نے ٹیلیفون اٹھایا۔ نہ ٹیلیفون کال کا جواب دیا نہ ٹیکسٹ میسیج کا کوئی جواب دیا۔ اور جب ان کے پرائیویٹ سیکٹری سے رابطہ ہوا تو ان کا جواب بھی یہ تھا کہ ان کا بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
کے پی کے حکومت کے دوسرے عہدیداروں سے بھی رابطے کئے گئے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ حکومتی موقف کے بارے میں کچھ بتانے کے مجاز صرف حکومت کے ترجمان ہی ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس حوالے سے حکومت کا موقف یہ ہی رہا ہے کہ حکومت سیاسی اختلاف رائے کی حامی ہے۔ لیکن، سب کچھ قانونی حدود کے اندر رہ کر ہونا چاہئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C