پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ساتھیوں سمیت پشاور سے گرفتار
👁️ 90 بار دیکھا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ساتھیوں سمیت پشاور سے گرفتار
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت رات گئے پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور احمد پشتین سمیت پی ٹی ایم کے چھ اراکین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
منظور پشین سمیت دیگر گرفتار اراکین میں حميد وزير، سلام مندوخیل، بلال محسود، ادريس پشتن، سلمان پښتون، فاروق شامل ہیں۔
پشاور کے تہکال پولیس سٹیشن کے محرر شیراز کے مطابق منظور پشتین کو رات تقریباً تین بجے تہکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا اور وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
محرر شیراز کا کہنا کہ منظور پشتین پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منظور پشتین کو آج عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ منظور پشین اور دیگر گرفتار ساتھیوں کو سخت سکیورٹی میں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں پی ٹی ایم اپنے ایک نیا دفتر کے قیام پر کام کر رہے تھے جہاں سے انھیں گرفتار کیا گیا۔
Last night Manzoor Pashteen was arrested in Tehkaal, Peshawar. This is our punishment for demanding our rights in a peaceful & democratic manner. But Manzoor's arrest will only strengthen our resolve. We demand the immediate release of Manzoor Pashteen.#ReleaseManzoorPashteen
— Mohsin Dawar (@mjdawar) January 27, 2020
اس سے قبل انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ منظور پشتین کو حراست میں لینے کی وجہ ان کی تحریک کی جانب سے پر امن اور جمہوری انداز میں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا ہے اور انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C