25/August/2026

پشین میں مزدوروں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

👁️ 69 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشین میں مزدوروں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

پشین میں مزدوروں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بی ایل اے سے وابستہ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت سے متعلق موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد پشین میں حالیہ دنوں غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ملوث تھے۔ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا اور علاقے میں بدامنی پیدا کرنا تھا۔

 

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن جاری رہیں گے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C