پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 54 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 419 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے گئے۔ یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، جہلم، پاکپتن، گوجرانوالہ، ساہیوال اور اوکاڑہ سمیت مختلف اضلاع میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، جس میں 12 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، 42 ڈیٹونیٹرز، 98 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ممنوعہ تنظیموں سے متعلق اسٹیکرز، لٹریچر، کتابیں اور نقدی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وارث خان، نصر، منور حسین، کامل داد، زاہد، انعام اللہ، مطیع اللہ، جلال اور جمشید سمیت دیگر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ افراد مبینہ طور پر مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اسی عرصے کے دوران صوبے بھر میں 13 ہزار 572 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران ایک ہزار 193 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار 642 افراد کی جانچ پڑتال اور پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ ادارہ پنجاب کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4295 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C