20/November/2023

پنجاب میں اہم تنصیبات پر حملہ ناکام، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں اہم تنصیبات پر حملہ ناکام، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں اہم تنصیبات پر حملہ ناکام، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن، ساہیوال میں کی گئیں، بہاولپور سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجماں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، نقدی برآمد کرلی گئی ہے، ان کی شناخت موسی، خالد، سلمان، ندیم، اکمل، یاسرکے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C