پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، داعش کے دو کمانڈروں سمیت 7 ‘دہشت گرد’ گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، داعش کے دو کمانڈروں سمیت 7 ‘دہشت گرد’ گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔#ISSP #ISPK #Daesh #IslamicState #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 4, 2023
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ، ڈیٹو نیٹر، اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دیگر پانچ دہشت گردوں کی شناخت فیاض، ملازم، شاہد، سیف، رفیع ، عربی اور قاری اطہر کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جب کہ کومبنگ آپریشنز میں 12 ہزار 230 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5245 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C