خیبرپختونخوا پولیس کا سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف
👁️ 26 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس کا سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپس کا علم ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
خیبرپختونخوا پولیس نے ضلع سوات کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے کہ سوات کے کچھ افراد جو پہلے افغانستان میں رہ رہے تھے سوات کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں۔
تاہم پولیس نے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر ‘سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے’ اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بیان وزیراعلیٰ محمود خان کے آبائی شہر تحصیل مٹہ کے ایک دور دراز علاقے میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ پر صوبائی حکومت کی کئی روز کی خاموشی کے بعد سامنے آیا ہے۔
مبینہ طور پر جھڑپ کے بعد ایک ڈی ایس پی اور کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد انہیں جرگے کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپس کا علم ہے جس میں سوات میں عسکریت پسندوں کی بھاری موجودگی کو دکھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے اس خدشے سے بھی واقف ہیں کہ سوات 09-2008 کے دور میں واپس جاسکتا ہے جب عسکریت پسندوں نے اپنی شریعت کے ساتھ وادی پر حکومت کی تھی۔
پولیس نے کہا کہ سوات کے پرامن معاشرے میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق سوات میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا سہارا لیں گے۔
اس سے قبل جمعہ کو سوات بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور حالیہ واقعے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C