پوٹن کا زیلنسکی سے ملاقات سے انکار، یوکرین نے روس پر نئے حملے کر دیے
👁️ 353 بار دیکھا گیا
پوٹن کا زیلنسکی سے ملاقات سے انکار، یوکرین نے روس پر نئے حملے کر دیے
ماسکو/کییف (ڈیلی اردو) روسی صدر دلاویمیر پوٹن کی طرف سے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی براہ راست امن مذاکرات کے لیے ملاقات کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد کییف کی مسلح افواج نے روس پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔
روسی یوکرینی جنگ میں کییف کی طرف سے یہ نئے فوجی حملے خاص طور پر روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ پر کیے گئے۔ یوکرین نے روس کے اس دوسرے سب سے بڑے شہر کو چھ جون کی صبح تازہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
سینٹ پیٹرزبرگ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مقامی حکام نے آج صبح ہی عام شہریوں کو ہدایت کر دی تھی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مختلف نیوز ایجنسیوں نے اس بارے میں اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ کییف کی سینٹ پیٹرزبرگ کو بار بار نشانہ بنانے کی کوششیں اور وہاں مقامی حکام کا عام شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دینا، دونوں ہی اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس جنگ میں یوکرین کی روس کے بہت اندر تک کے علاقوں پر حملے کرنے کی صلاحیت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیکسانڈر بیگلوف نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے گھروں میں ہی رہنا چاہیے اور ممکن ہے کہ موبائل انٹربیٹ رابطے بھی غیر فعال ہو جائیں۔
دوسری طرف علاقائی گورنر الیکساندڑ دروزدینکو نے کہا کہ ہمسایہ روسی علاقے لینن گراڈ کی فضا میں گزشتہ شب اور آج ہفتے کی صبح تک مجموعی طور پر 141 ایسے ڈرونز مار گرائے گئے، جو یوکرین کی طرف سے حملوں کے لیے بھیجے گئے تھے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ہفتے کے روز ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’گزشتہ رات ہمارے ڈرونز تقریباﹰ ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے روس میں سینٹ پیٹرزبرگ تک کے علاقے میں پہنچ گئے، وہاں تک جہاں دشمن کی بحریہ کے جنگی سامان کی ایک ذخیرہ گاہ ہے اور ایک بحری اڈہ بھی۔‘‘
اسی دوران یوکرینی فوج کی طرف سے بھی ایک بیان میں ہفتے کے روز کہا گیا کہ اس نے روسی خطے لینن گراڈ میں ایک آئل ڈپو اور ایک آئل ٹرمینل کو مسلح ڈرونز کے ساتھ کیے گئے حملوں میں نشانہ بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C