پینٹاگون نے فوج میں انتہا پسندی کے انسداد کیلئے نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیے
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پینٹاگون نے فوج میں انتہا پسندی کے انسداد کیلئے نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کے محکمہ دفاع نے اس بارے میں خبردار کرتے ہوئے، کہ افواج کی صفوں میں انتہاپسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، پیر کو نئے قوائد و ضوابط جاری کیے، جن میں سروس ممبران کو انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا ہے۔
نئے ضوابط کا اعلان دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر حملے کے ایک سال بعد کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والےحملے میں کچھ موجودہ اور سابق سروس ممبران نے حصہ لیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پینٹاگون نے ادارے کی سطح پر پالیسی کا وسیع تر جائزہ لینا شروع کیا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق 100 سے کم فوجی ارکان کے بارے میں گزشتہ ایک سال میں انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں واضح طور پر ملوث ہونے کا علم ہوا ہے۔ لیکن ساتھ ہی محکمہ دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے اندر متشدد انتہا پسندی میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ان کی تعداد بڑھ سکتی ہے، خاص طور پر سابق فوجیوں کے اندر اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی بڑی حد تک عائد شدہ ممنوعہ چیزوں کو تبدیل نہیں کرتی لیکن یہ اس بات کو واضح کرنے کی ایک کوشش ہے کہ فوج کے سروس ممبران کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے۔ اور ساتھ ہی یہ پالیسی فوجی سروس ممبرز کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے مطابق آزادی رائے کا حق بھی دیتی ہے۔
اس پالیسی میں پہلی بار سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق خصوصی طور پر واضح ہدایات شامل ہیں۔
نئی پالیسی تفصیل سے بیان کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر کن باتوں کے کرنے پر پابندی ہے جیسا کہ دہشت گردی کی حمایت، حکومت کو الٹنے کی حمایت، کسی انتہا پسند گروپ کی جانب سے فنڈز جمع کرنا یا اس کے حق میں حمایت کا اظہار کرنا اور انتہا پسند نظریات کو پسند کرنا یا ان کو دوبارہ پوسٹ کر کے ان کی تشہیر کرنا۔
کسی سروس ممبر کا احتساب کرنے کے لیے کمانڈرز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ کیا واقعی سروس ممبر کسی انتہا پسند کارروائی میں ملوث ہے اور یہ کہ کیا اس نے فعال طور پر منع کی گئی کارروائی میں حصہ لیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کہ وضع کردہ پالیسیوں نے بھی سروس ممبرز کو انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے منع کیا تھا لیکن ان میں ممانعت کی اس قدر تفصیلات شامل نہیں تھیں جیسا کہ اب نئی پالیسی میں کیا گیا ہے۔ ماضی کی پالیسیوں میں کسی سروس ممبر کے احتساب کے لیے اس کے یقینی طور پر ملوث ہونے یا نہ ہونے کے تعین کے لیے دو سطحوں پر مشتمل طریقہ کار کی وضاحت بھی شامل نہیں تھی۔
خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فوج عرصے سےسفید فام بالا دستی پر یقین رکھنے والے اور دوسرے انتہا پسندوں کی فورسز میں موجودگی سے آگاہ ہے۔
لیکن پچھلے سال چھ جنوری کو کیپیٹل ہل ہر ہونے والی بغاوت میں کچھ موجودہ اور سابقہ فوجیوں کی موجودگی کے بعد وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دوسرے عسکری رہنماوں نے انتہا پسندی کے انسداد کے لیے ایک وسیع تر مہم کا آغاز کیا۔
پیر کے روز ایک پیغام میں آسٹن نے کہا کہ وزارت دفاع یقین رکھتی ہے کہ صرف چند سروس ممبران اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے انتہا پسند کارروائیوں میں ملوث ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C