چارسدہ میں نستہ پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر دھماکا، ایک اہلکار ہلاک
👁️ 36 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں نستہ پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر دھماکا، ایک اہلکار ہلاک
چارسدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے پولیس اسٹیشن نستہ کے مرکزی دروازے پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1520043904317665281?t=_MVmpIl6fl4I7sq7bSGGfA&s=19
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن نستہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ جبکہ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت رحم بادشاہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چارسدہ کے علاقے بہلولہ سے ہے۔
تھانہ نستہ دھماکے میں شہید پولیس اھلکار رحم بادشاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئ۔
نمازجنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد۔وزیرقانون فضل شکور خان، سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوزاور تاجر برداری نے شرکت کی۔شہید اھلکار رحم بادشاہ کی میت کو آبائی علاقے خانمائی منتقل کردیا گیا pic.twitter.com/OgcAUlAYk8— Charsadda Police (@PoliceCharsadda) April 29, 2022
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش اور ایک زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان محمد خراسانی نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے چارسدہ میں نستہ تھانے پر مائن حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےـ
حملہ تھانے کے اندر نصب کئے گئے ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس سے تھانے کا گیٹ مکمل تباہ اور اندرونی کچھ حصہ بھی تخریب کا نشانہ بنا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3499 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2496 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C