چمن میں جوڈیشل لاک اپ پر حملے میں 17 خطرناک قیدی فرار ہوئے، آئی جی جیل بلوچستان
👁️ 90 بار دیکھا گیا
چمن میں جوڈیشل لاک اپ پر حملے میں 17 خطرناک قیدی فرار ہوئے، آئی جی جیل بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی ) جیل خانہ جات بلوچستان کا کہنا ہے کہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا۔ آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا ہے جس میں 17 قیدی فرار ہوئے۔
شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ جوڈیشل لاک اپ محکمہ پولیس کی زیرنگرانی ہوتا ہے اور جوڈیشل لاک اپ کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی پولیس آفیسر پر ہوتی ہے۔
آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے میں جیلوں کی تعداد 11 ہے جس میں 3 ہزار قیدی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر حملے اور 17 خطرناک قیدیوں کے فرار کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر 17 خطرناک قیدیوں کے فرار کے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ کارروائی کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C