چینی ہیکروں نے امریکی محکمہ خارجہ سے 60 ہزار ای میلز چرا لیں
👁️ 173 بار دیکھا گیا
چینی ہیکروں نے امریکی محکمہ خارجہ سے 60 ہزار ای میلز چرا لیں
بیجنگ (ڈیلی اردو/رائٹرز) چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن نے بتایا کہ محکمہ خارجہ کے 10 اکاونٹس سے 60000 ای میلز چرا لی گئیں۔
امریکی سینیٹ کے ایک کارکن، جو امریکی محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی جانب سے دی جانے والی ایک بریفنگ میں موجود تھے، کے مطابق حکام نے قانون سازوں کو بتایا کہ محکمہ خارجہ کے دس اکاونٹس سے 60000 ای میلز چرالی گئی ہیں۔
اس کارکن نے، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، بتایا کہ حکام نے جو تفصیلات بتائی ہیں ان کے مطابق ان میں سے نو اکاونٹس مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل پر کام کرنے والوں کے تھے جب کہ ایک اکاونٹ یورپ پر کام کرنے والا کا تھا۔
یہ کارکن سینیٹر ایرک شمٹ کے لیے کام کرتا ہے۔
امریکہ کا الزام
امریکی حکام اور مائیکرو سافٹ نے جولائی میں کہا تھا کہ چینی حکومت کے لیے کام کرنے والے ہیکروں نے مئی سے اس وقت تک تقریباً 25 تنظیموں کے ای میل اکاونٹس تک رسائی حاصل کرلی، ان میں امریکی محکمہ کامرس اور محکمہ خارجہ شامل تھے۔ ابھی تک یہ پوری طرح واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس سے کتنا نقصان ہوا۔
امریکہ نے الزام لگایا کہ اس نقب زنی کے پیچھے چین کا ہاتھ تھا، اس نے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات کو مزید کشیدہ کردیا۔ بیجنگ ان الزاما ت کی تردید کرتا ہے۔
بدھ کے روز کی بریفنگ کے مطابق محکمہ خارجہ کے وہ افراد جن کے اکاونٹس تک ہیکروں نے رسائی حاصل کرلی ان میں سے بیشتر ہند بحرالکاہل سفارت کاری سے متعلق تھے۔ ہیکروں نے محکمہ خارجہ کے تمام ای میلز پر مشتمل ایک فہرست بھی چرالی ہے۔
ہیکرز کیسے کامیاب ہوئے
اتنے بڑے پیمانے پر ہیکنگ نے امریکی حکومت کو آئی ٹی خدمات فراہم کرنے میں مائیکرو سافٹ کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے مجبور کردیا ہے۔ بریفنگ میں موجود عہدیداروں کے مطابق محکمہ خارجہ نے متعدد وینڈر کمپنیوں کے ساتھ “ہائبرڈ” ماحول پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور اپنے سسٹم کی حفاظت کے اقدامات کے حصے کے طورپر زائد از ایک توثیق (ملٹی فیکٹر آتھینٹی کیشن) کے طریقہ کو بہتر بنایا ہے۔
بریفنگ کے مطابق ہیکروں نے مائیکروسافٹ کے انجینئر کی ڈیوائس میں نقب لگائی جس سے انہیں محکمہ خارجہ کے ای میل اکاونٹس تک رسائی حاصل ہو گئی۔
مائیکرو سافٹ نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ مائیکروسافٹ انجینئر کے کارپوریٹ اکاونٹ میں نقب لگائے جانے کی وجہ سے ہیکروں کی امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ کامرس کے سینیئر عہدیداروں کے ای میل اکاونٹس تک رسائی ہوگئی۔
سائبر حملوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے پر زور
سینیٹر شمٹ نے ایک بیان میں کہا، “ہمیں اس قسم کے سائبر حملوں اور دخل اندازیوں کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔”
انہوں نے کہا، “ہمیں ایک ممکنہ کمزور نقطہ کے طورپر ایک واحد سروس وینڈر پر حکومت کے انحصار پر سختی سے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔”
امریکہ نے چینی ٹیلی کام اور نگرانی والے کیمروں پر پابندی لگادی
مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے سینیٹ کی بریفنگ پر فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ کمپنی، جسے نقب زنی کے واقعات کے بعد سے اپنے حفاظتی طریقہ کار کے حوالے سے سخت تنقید کا سامنا ہے، نے کہا کہ اس کے پیچھے اسٹورم 0558 نامی ہیکنگ گروپ کا ہاتھ ہے۔ اسی نے کمپنی کی آوٹ لک سروس پر چلنے والی ویب میل اکاونٹس میں نقب لگائی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے روئٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا فوراً جواب نہیں دیا ہے جب کہ سینیٹر شمٹ سے بات چیت نہیں ہو سکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C