چین میں نوجوان کا آپریشن، مثانے سے 39 گولیاں برآمد
👁️ 194 بار دیکھا گیا
چین میں نوجوان کا آپریشن، مثانے سے 39 گولیاں برآمد
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں تجسس کے مارے ایک 12 سالہ لڑکے نے تجربے کیلئے اپنے عضوِ خاص میں لوہے کی 39 گولیاں داخل کرلیں۔ لوہے کی گولیوں کے باعث لڑکے کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس پر اس کا آپریشن کرکے گولیاں نکالی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ووہان میں ایک 12 سالہ لڑکے کو اپنے عضوِ خاص میں شدید جلن کے باعث ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا ایمرجنسی آپریشن کیا گیا۔ ووہان چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر وینگ جون کا کہنا ہے کہ لڑکے نے پہلے تو یہ بتایا کہ اس نے لوہے کی چھوٹی گولیاں نگل لی تھیں جو اس کے مخصوص حصے میں پہنچ گئی ہیں۔
جب ایکسرے رپورٹ آئی تو پتا چلا کہ 5ملی میٹر ڈایا میٹر کی 39 گولیاں لڑکے کے مثانے تک پہنچی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹرز کے دوبارہ پوچھنے پر لڑکے نے بتایا کہ اس نے تجسس کے تحت یہ گولیاں اپنے عضو میں داخل کی تھیں۔ ڈاکٹرز نے لڑکے کے مثانے کا آپریشن کرکے اندر موجود تمام گولیاں نکال لیں۔
ڈاکٹر وینگ نے بتایا کہ بچوں کے لوہے کی گولیوں کے ساتھ اس قسم کے تجربات کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس مئی میں بھی ایک 14 سالہ لڑکے نے لوہے کی 21 گولیاں نگل لی تھیں۔ نگلی گئی گولیاں پیٹ میں U کی شکل میں جڑ گئی تھیں جنہیں نکالنے کیلئے آپریشن کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C