چین کا 232 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور
👁️ 52 بار دیکھا گیا
چین کا 232 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ چین امریکہ کے بعد اپنے دفاع پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والا ملک ہے۔
سال 2013 میں شی جن پنگ کے چین کے صدر بننے کے وقت ملک کے دفاع کا بجٹ 720 ارب یوآن تھا جو اب بڑھتے بڑھتے 1670 ارب یو آن (لگ بھگ 232 ارب ڈالر) ہو چکا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق چین نے گزشتہ برس بھی اپنے دفاعی بجٹ میں بڑا اضافہ کیا تھا اور دفاع کے لیے لگ بھگ 222 ارب ڈالر مختص کیے تھے۔
چین کے امریکہ، تائیوان، جاپان کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین پر دعوے کے سبب خطے میں انتہائی جدید عسکری ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے جب کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ بھی بڑھ گئی ہے۔
چین نے مقننہ کے سالانہ اجلاس کے آغاز موقع پر منگل کو دفاعی بجٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
چین کی اسمبلی کے تین ہزار ارکان سے خطاب میں وزیرِ اعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کو جدید ترین بنانے کے لیے بھر پور مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے اسٹرٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی معاونت ملے گی۔
واضح رہے کہ چین 2015 کے بعد سے مسلسل اپنے دفاعی بجٹ میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی سے بھی کم وقت میں اس کا دفاعی بجٹ دو گنا ہو چکا ہے۔
چینی حکومت دفاعی بجٹ میں ایسے وقت میں بھی اضافہ کر رہی ہے جب اس کی معاشی نمو سست ہو چکی ہے۔
چین کی خواہش ہے کہ وہ ایشیا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں، جن میں جاپان، جنوبی کوریا، فلپائن اور آسٹریلیا شامل ہیں، کو چیلنج کرتے ہوئے خطے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔
بیجنگ کے دفاع کے لیے اعلان کردہ بجٹ پر مبصرین کہتے رہے ہیں کہ چین سرکاری طور پر اعلان کردہ مالیت سے عسکری میدان میں کہیں زیادہ اخراجات خرچ کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3673 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C