چین کے تائیوان کیخلاف ‘اشتعال انگیز’ ہتھکنڈے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، امریکا
👁️ 48 بار دیکھا گیا
چین کے تائیوان کیخلاف ‘اشتعال انگیز’ ہتھکنڈے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی فوجی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بیجنگ کے تائیوان پر دباو بڑھانے کی پالیسی سے غلطیوں اور ممکنہ طور پر غیر ارادی لڑائی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
امریکہ کے محکمہ دفاع نے آبنائے تائیوان میں کشیدگی بڑھنے کی زمہ داری چین پر عائد کی اور خبردار کیا کہ ایسے “اشتعال انگیز” ہتھکنڈے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین نے تائیوان اور دوسرے شراکت دار اور اتحادیوں کو ڈرانے اور ان پر دباو ڈالنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ان کوششوں میں تائیوان، مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے علاقوں میں عسکری کارروائیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی کارروائیاں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں اور ان سے غلطی سرزد ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
کربی نے کہا کہ تائیوان کے لیے امریکی عزم “چٹان کی مانند ٹھوس ہے”۔
ترجمان نے کہا، “ہمیں آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام میں مستقل دلچسپی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم تائیوان کو اس کی مناسب دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں اس کی مدد کریں گے۔”
انہوں نے کہا کہ امریکہ چین پر زور دیتا ہے کہ وہ آبنائے تائیوان میں اختلافات کے پر امن حل کے لیے اپنے وعدے پورے کرے۔
خیال رہے کہ چین کی طرف سے تائی پے اور بیجنگ کے دوبارہ متحد ہونے کے لیے عوامی دباؤ سے چینی اور تائیوانی رہنماوں کے درمیان بیانات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور تائیوانی رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ تائیوان کو خود مختار ملک کے طور پر قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
اتوار کو تائیوان کی صدر سائی انگ وین بے اپنے قومی دن کا تہوار مناتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کسی کوشش کو بھرپور انداز سے روکنے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔
انہوں نے کہا: “ہم اپنے قومی دفاع کو مضبوط تر بنانا جاری رکھیں گے اور ہم اپنے دفاع کے ارادے کا اظہار کریں گے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ہمیں چین کا طے کردہ راستہ اپنانے پر مجبور نہ کرسکے۔”
سائی کے بیان سے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور تائیوان کے درمیان اتحاد ضرور ہونا چاہیے۔
شی جن پنگ نے کہا تھا: “کسی کو بھی چین کی اپنے علاقائی اتحاد اور قومی خودمختاری کے دفاع کے معاملات پر مضبوط عزم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔”
حالیہ دنوں میں چین کے میڈیانے ان رپورٹس کے خلاف احتجاج کیا ہے جن کے مطابق تائیوان میں امریکی اسپیشل فورسز اور میرین فوجیوں کا ایک چھوٹا دستہ موجود ہے جو تائیوان کی فورسز کی ٹریننگ کر رہا ہے۔
امریکی دفاعی حکام نے تواتر سے مبینہ ٹریننگ کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس بارے میں سب سے پہلے خبر اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے دی تھی۔
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری کربی نے منگل کے روز سوالات کے جواب میں کہا کہ ان کے پاس ان رپورٹس کے متعلق عوامی سطح پر کچھ بھی کہنے کو نہیں ہے۔
امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام کی چین کے تائیوان کےخلاف جارحانہ عسکری انداز پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ چین کی جارحانہ پالیسی اس وقت نمایاں طور پر سامنے آئی جب کئی روز تک ڈیڑھ سو سے زائد چینی جنگی جہازوں نے تائیوان کی فضائی دفاعی حدود کی خلاف ورزی کی۔
اس سال جون کے مہینے میں امریکی عسکری حکام نے اس امکان پر سوال اٹھائے کہ چین قوت کے استعمال سے زبردستی تائیوان کو اپنے کنٹرول میں لے سکتا ہے۔
امریکی فوج کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا چین کو تائیوان کے پورےجزیرے کو ملٹری کارروائی سے حاصل کرنے کے لیے حقیقی اور سنجیدہ صلاحیت حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے ذریعے ایسا کرنے کا کوئی ارادہ یا تحریک دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے کے امکانات کم ہیں لیکن چین کے لیے تائیوان کے ساتھ اتحاد ایک بنیادی قومی مفاد وابستہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C