چیک جمہوریہ: اوسٹراوا کے ہسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک، حملہ آور فرار
👁️ 138 بار دیکھا گیا
چیک جمہوریہ: اوسٹراوا کے ہسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک، حملہ آور فرار
پراگ (ڈیلی اردو) جمہوریہ چیک کے ایک ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد مارے گئے ہیں۔ 42 سالہ حملہ آور نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
چیک جمہوریہ کے شہر اوسٹراوا میں یہ واقعہ آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7:19 بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے 6 افراد کے قتل کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔
چیک جمہوریہ کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے مشرقی شہر اوسٹراوا کے ہسپتال میں اس حملے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس فائرنگ کے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہسپتال خالی کرا کے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تلاش شروع کر دی۔
جمہوریہ چیک کے وزیراعظم آندرے بابیش کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہسپتال میں بیرونی مریضوں کے لیے موجود ویٹنگ روم میں پیش آیا اور حملہ آور نے انتہائی قریب سے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ٹوئیٹر پر مشتبہ شخص کی تصویر شائع کی جس میں اسے سرخ جیکٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن بعد میں یہ بھی کہا گیا کہ اس تصویر میں واقعے کے ایک اہم گواہ دکھایا گیا تھا جبکہ پولیس کسی اور شخص کی تلاش میں تھی۔ چیک حکام نے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ پولیس نے ملک میں سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
چیک جمہوریہ کے ایک روزنامہ ڈی این ایس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اوسٹراوا شہر میں واقع ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں پیش آیا۔ اوسٹراوا پولینڈ کی سرحد کے قریب اور دارالحکومت پراگ سے شمال مشرق میں قریب دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اور اس کی مجموعی آبادی دو لاکھ نوے ہزار کے قریب ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C