ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر طالبان کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر طالبان کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں واقع ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر طالبان کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے تھانہ ہتھالہ پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہتھالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔#Kulachi #DIKhan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 8, 2023
پولیس حکام کے مطابق کلاچی میں واقع تھانہ ہتھالہ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ شب تھانے پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہلکار سعید، ممتاز اور وکیل زادہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح ایک پولیس اہلکار وکیل زادہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اہلکار کا تعلق ضلع بونیر سے تھا۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں تھانے کا مین گیٹ تباہ ہوگیا اور کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے کلاچی میں پولیس اسٹیشن پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں (ہینڈ گرینیڈز، راکٹس اور لیزرگن) سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی کیمرے بھی مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C