ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
👁️ 224 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع اپر ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیل اور گیس کے شعبے سے وابستہ ایک سروے ٹیم کے دو کارکن ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اپر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پیش آیا، جہاں ایک تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم کام میں مصروف تھی۔
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سروے ٹیم کے قریب پانی فراہم کرنے والا ایک باؤزر موجود تھا۔
نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی (BRA) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی کو حال ہی میں انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے بعد اپر ڈیرہ بگٹی ایک نئے ضلع کے طور پر قائم کیا گیا۔
ڈیرہ بگٹی ماضی میں بلوچستان کے ان علاقوں میں شامل رہا ہے جو شورش اور بدامنی سے سب سے زیادہ متاثر تھے، تاہم 2018 کے بعد یہاں سنگین نوعیت کے پرتشدد واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔
تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران ضلع میں دوبارہ سکیورٹی خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ چند روز قبل سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد تازہ حملے نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C