ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی دعووں پر ردعمل حملے کا شور ڈرامہ قرار، 29 ڈرون مارنے کا دعویٰ
👁️ 130 بار دیکھا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی دعووں پر ردعمل حملے کا شور ڈرامہ قرار، 29 ڈرون مارنے کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی اردو ) پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بیان دیا ہے کہ ’انڈیا میں 15 مقامات پر پاکستان کی جانب سے حملے کی خبر من گھڑت ہے، بھارتی حکومت اپنے مفادات کے لیے ڈرامہ رچا رہی ہے، تاہم جب پاکستان کارروائی کرے گا تو وہ دکھائی بھی دے گی اور اس کی آواز بھی سنائی دے گی، اور اس کی اطلاع ہمیں بھارتی میڈیا سے لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعرات کے روز وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہماری مشرقی سرحد پر کڑی نظر ہے، جہاں ہر مشکوک حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ایسی سرگرمیوں کو فوری طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ گذشتہ شب ’بھارت کی فضائی حدود سے چار مشتبہ فضائی اجسام، جو غالباً میزائل تھے، نظر آئے۔ ان میں سے تین کو بھارت نے خود اپنی حدود میں امرتسر کے قریب زمین بوس کیا، جبکہ ایک پاکستانی علاقے ضلع گجرات کی تحصیل ڈنگہ کی طرف آیا، جسے گرا دیا گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ اس چیز کا فرانزک تجزیہ جاری ہے، جس کے مکمل ہونے پر معلوم ہوگا کہ آیا یہ میزائل تھا یا کوئی اور چیز۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا یہ دعویٰ کہ پاکستان نے حملے کیے، قطعی بے بنیاد ہے کیونکہ ’ہر میزائل اپنے پیچھے ڈیجیٹل شواہد چھوڑتا ہے، اور اگر واقعی 15 جگہوں پر حملے ہوئے ہوتے تو ان کے شواہد لازماً موجود ہوتے۔‘
اسی روز، بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سلسلے میں لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانوچھور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں کی طرف ڈرونز بھیجے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے متعدد مسلح ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جنہیں مار گرایا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے گرائے گئے ڈرونز کی مجموعی تعداد 29 ہو چکی ہے۔
ہروپ ڈرونز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز یہ سمجھ کر بھیجے کہ یہ چھوٹے سائز کے باعث نظروں سے اوجھل رہیں گے۔ لیکن ہماری مکمل نظر ان پر تھی۔ ہمیں معلوم تھا کہ انہیں کہاں اور کس انداز سے مار گرانا ہے۔ ان کو گرانے کا ایک منظم طریقہ کار موجود ہے۔ ہم نے 29 ڈرونز تباہ کیے ہیں، جبکہ صرف ایک ڈرون کچھ حد تک اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکا، جس کے نتیجے میں چند پاکستانی آلات کو نقصان پہنچا۔‘
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ’ان ڈرونز میں سے ایک کو ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی نیت سے بھیجا گیا تھا۔‘
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نے آج اسلام آباد سے لے کر کراچی تک، تقریباً دو درجن مقامات پر ڈرونز بھیج کر جو کچھ کیا ہے، وہ نہایت افسوسناک، شرمناک اور قابل مذمت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بھارت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔‘
اسحٰق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کی جانب سے بھارت کے پانچ جنگی طیارے گرائے جا چکے ہیں، اور غالباً بھارت اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہا، اس لیے ایسی حرکات کے ذریعے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
نائب وزیر اعظم نے اس بھارتی دعوے کو بھی رد کیا کہ پاکستان نے گزشتہ رات بھارتی حدود میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے بھارتی پنجاب کے کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا اور ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناتے بھرپور سٹریٹیجک احتیاط برتی گئی۔‘
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پاک افواج اپنے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C