کالعدم تنظیم کے لوگ زمان پارک میں موجود ہیں، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیم کے لوگ زمان پارک میں موجود ہیں، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنا ہے، وہ چند گھنٹوں میں ہوجائے گا، سابق وزیر اعلیٰ کے پی نےکالعدم تنظیم کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے، کالعدم تنظیم کے لوگ زمان پارک میں موجود ہیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور اور نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کوئی جانی نقصان نہ ہو، جب آپریشن مکمل ہوگا تو ان سب لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسی معلومات بھی ہیں ان لوگوں کے علاوہ کے پی سے بھی لوگ ہیں، وہ عسکریت پسند ہیں، تحریک نفاذ شریعت کا ایک بندہ بھی یہاں موجود ہے جو 8 سال قید کاٹ کر آیا، یہ بندہ مولانا صوفی محمد کا رائٹ ہینڈ تھا وہ اب ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن چکا ہے۔
عامر میر نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں جتنے لوگ ملوث تھے ان کےخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جانی نقصان نہ ہو، اطلاعات ہیں کے پی سے دہشت گرد بھی زمان پارک میں ہیں۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ عدالتی وارنٹ پر عمل درآمد کروانا پولیس کی ذمے داری ہے ، ہائیکورٹ میں یہی استدعا ہوگی ہمیں وارنٹ پر عملدرآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C