کالعدم ٹی ٹی پی نے باجوڑخودکش حملے کی تعزیتی ویڈیو جاری کردی، تنظیم نے داعش کیخلاف بات نہیں کی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کالعدم ٹی ٹی پی نے باجوڑخودکش حملے کی تعزیتی ویڈیو جاری کردی، تنظیم نے داعش کیخلاف بات نہیں کی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبائلی ضلع باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے پر تعزیتی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں ںے واقعات کی وجہ پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کو بتایا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ دونوں باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خود کش حملے پر 5 منٹ کی تعزیتی ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو سینئر اور بانی ارکان مولانا عظمت اللہ محسود اور مولانا فقیر محمد کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی شیڈو گورنر شاہد عمر کو دکھایا گیا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنی پوری ویڈیو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ خراسان (داعش) کے خلاف بات نہیں کی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب دہشت گردی کے ”واقعات“ کی وجہ پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا
گزشتہ ماہ 30 جولائی کو باجوڑ کے صدر مقام خار میں منعقدہ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا تھا، جس میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حمید اللہ سمیت 63 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکا خودکش تھا، آئی جی کے پی کی تصدیق
آئی جی خیبرپختوانخوا اختر حیات خان نے صحافیوں کو تصدیق کی کہ خار میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اختر حیات کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد خودکش بمبار کے اعضا مل گئے ہیں، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے میں 12 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا
دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل کیں اور حکام نے تصدیق کی کہ تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، اور دھماکے میں 12 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، جب کہ اس میں بال بئیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی تھی
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ جلسے میں مجھے بھی شرکت کرنی تھی، لیکن شرکت نہیں کرسکا، باجوڑ حملے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اسلام کی بنیاد پر بنا، لیکن ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کئی علما ہلاک ہوئے، مولانا فضل الرحمان پر 3 حملے ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے 22 ٹکٹ ہولڈر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ورکرز کنونشن کیلئے انتظامیہ سے رجوع کیا تھا، لیکن انتظامیہ نے سیکیورٹی نہیں دی، اور سیکیورٹی دینے سے معذرت کی، جب کہ چیف سیکرٹری آئے تو ان کے ساتھ بھاری سیکیورٹی تھی، افسران کے پروٹوکول کیلئے سیکیورٹی موجود ہے، لیکن جلسوں کو سیکیورٹی نہیں دی جاتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3371 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C