کراچی: امام بارگاہ اور پولیس پر خودکش حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر گرفتار
👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی: امام بارگاہ اور پولیس پر خودکش حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی سی ٹی ڈی نے امام بارگاہ، پولیس اور سیاسی رہنماؤں پر خودکش حملوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر جان عالم کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن 2 کے ایس پی ملک الطاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم جان عالم کئی برس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، ملزم نے افغانستان میں تربیت حاصل کی اور پریشر ککر بم، ٹینس بال بم اور موٹر سائیکل بم بنانے کا ماہر ہے، ملزم کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملا فضل اللہ گروپ کے کمانڈر شیر بہادر کی ہلاکت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، ملزم کے 3 دوسرے ساتھیوں کے نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی شامل ہیں۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے فرنٹیئر کالونی میں کرائے کی جگہ لے رکھی تھی جہاں وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور بارودی مواد سے بم تیار کیے جاتے تھے، ملزم ضلع غربی کے علاقوں میں زیادہ سرگرم رہا ہے، ملزم نے 2013 میں مومن آباد تھانے کے قریب امام بارگاہ عزا خانہ کوثر پر دو بم دھماکے کیے تھے جبکہ مومن آباد تھانے پر 2016 میں ہینڈ گرنیڈ سے حملے میں بھی ملوث رہا ہے، 2013 میں عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکا کیا جبکہ اس کے علاوہ انسپکٹر شفیق تنولی پر خودکش حملے میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم نے ڈی ایس پی بہائو الدین بابر پر بھی حملہ کیا تھا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
ملزم نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر جان پر بم دھماکے کے ذریعے حملہ کیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے، اس کے علاوہ ملزم پیرآباد، سائٹ ایریا اور دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے متعدد قتل میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم نے 2014 میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن امیر سردار کی قبر پر پریشر ککر کے ذریعے بم دھماکا بھی کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4660 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C