08/June/2023

کراچی سے لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار، دستی بم برآمد

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی سے لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار، دستی بم برآمد

کراچی سے لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار، دستی بم برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دستی بم سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ ملزم کو مصدقہ اطلاعات کے بعد آپریشن کے دوران مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت عبدالخلیل اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم خلیل اشرف کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C