کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 41 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محمد شاہ عرف ڈنگ عرف طلحہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر خٹک چوک میٹروول کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کراچی میں اپنا نیٹ ورک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم سی ٹی ڈی پشاور کو سنگین مقدمات میں مطلوب ہے اورعسکری تربیت یافتہ ہے، جس کا تعلق ٹی ٹی پی کے طارق گریڈ گروپ سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایف سی کی چوکی پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جبکہ 27 جولائی 2022 کو حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی پلاک ہوئے۔
ملزم آدم خیل کے مختلف علاقوں سے لوگوں سے بھتہ لینے میں بھی ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9158 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C