کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شہر کراچی کے پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر حملہ آوروں نے کراچی پولیس آفس(کے پی او) کو جمعے کی شب سوا سات بجے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پورا علاقہ فائرنگ سے گونج رہا ہے۔
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی نیوز چینل ‘جیو’ کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے بعد مقابلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اُن کی آئی جی سندھ سے بات ہوئی ہے جن کے مطابق عمارت میں چھ سے سات دہشت گرد موجود ہیں۔
رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد پولیس آفس کے تیسرے فلور ہیں جہاں مزاحمت جاری ہے۔ حملہ آوروں نے پہلے پارکنگ پر دستی بم پھینکا جس کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔
جناح اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رینجرز کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس ہیڈ آفس آنے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس آفس شہر کی مصروف ترین شاہراہ فیصل سے متصل ہے۔ جب کہ کے پی او سے متصل صدر تھانہ اور ویمن پولیس اسٹیشن موجود ہے, اس آفس کے قریب تجارتی عمارتیں اورمسیحی قبرستان بھی ہے۔
کراچی پولیس آفس حملہ: دق پولیس اہلکار سمیت چاع افراد ہلاک
کراچی پولیس آفس پر حملے کے نتیجے میں اب تک کم سے کم ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ کم سے کم چار زخمی ہوئے ہیں۔
کراچی پولیس آفس کی پانچ میں سے تین منزلیں کلیئر کروا لی گئیں، دو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں، مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر سات بج کر 10 منٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور اس وقت عمارت کی پانچ میں سے تین منزلوں کو کلیئر کروا لیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دو دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں پانچ زخمیوں کو لایا گیا ہے اور اس وقت ترجیح ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ میں خود سینٹرل پولیس آفس میں بیٹھ کر صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہوں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نوٹس
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعلٰی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی پر کراچی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی ہے۔
وزیرِ اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے کہا کراچی پولیس آفس پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔
مراد علی شاہ نے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ وزیرِ اعلٰی آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلٰی خود اس سارے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
نجی نیوز چینل دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا کہ اس حملے پر 90 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C