کرم میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 11 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کرم میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 11 زخمی
صدہ + راولپنڈی (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے شکر تنگی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔
قبائلی ضلع کرم میں سینٹرل کرم کے علاقے شکر تنگی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 111 ونگ کرم ملیشا کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ #Kurram #CentralKurram #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 29, 2023
سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں میں حوالدار محمد رحمان، نائیک سید محمد، نائیک نبی الله، لانس نائیک مشتاق احمد، سپاہی اول میر، لانس نائیک سلیم خان، لانس نائیک محمد الله، سپاہی ناصر خان، سپاہی کاشف اور دیگر اہلکار شامل ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان ہلاک ہوگیا، 33 سالہ غیرت خان کا تعلق کرم سے تھا۔
ترجمان پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ 28 اور 29 ستمبر کی رات ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C