کرم میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 43 بار دیکھا گیا
کرم میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد سے متصل عوزگڑی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد سے متصل عوزگڑی میں سرحد پار سے فائرنگ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ #Kurram #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) July 24, 2022
سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ یہ حملہ ہفتہ کی شب اُس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے کرم کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے وہاں پر تعینات لانس نائیک صابر علی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لانس نائیک صابر علی کا تعلق کوہاٹ کے علاقے میٹھا خان سے ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سرکاری سطح پر اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ نہ ہی ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 369 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3491 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C