کرم: پاراچنار میں ائیرگن حملوں سے متعلق خواتین کیا کہتی ہیں؟
👁️ 39 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں ائیرگن حملوں سے متعلق خواتین کیا کہتی ہیں؟
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈکوارٹر پاراچنار کے بازاروں میں خواتین کو ائیرگن سے نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے متعدد خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث خواتین میں خوف و ہراس پیدا پھیل گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اب تک دس سے زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں جس میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین کو آئیر گن سے نشانہ بنایا گیا ہے جن میں کئی خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
پاراچنار شہر سے تعلق رکھنے والی ندا (فرضی نام) نے مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این کو بتایا کہ خواتین کو ائیرگن سے نشانہ بنانے کے واقعات نے مقامی خواتین کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ پاراچنار میں اس سے پہلے اس قسم کے دہشت زدہ واقعات پیش نہیں ہوئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد، سکول، کالج، دفتر اور ضروری کاموں کے لیے جانے والی خواتین میں خوف پائی جاتی ہے جبکہ اب تو خواتین علاج معالجے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے سے بھی کتراتی ہیں۔
ان کے بقول 12 ستمبر کو ایک حاملہ خاتون اپنی سسر کے ساتھ ضروری کام کے لیے بازار گئی تھیں جو ائیرگن حملے کا نشانہ بنی جس سے وہ زخمی ہوکر ان کا حمل بھی ضائع ہوگیا، خاتون باپردہ تھیں اور ساتھ میں سسر بھی تھا تاہم پھر بھی ان کو ٹارگٹ کیا گیا۔
پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون عائشہ میں بھی حالیہ واقعات کے بعد تشویش پائی جاتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جب سے یہ واقعات رونما ہوئے ہیں تو ان سمیت زیادہ تر خواتین گھروں تک محدود ہوگئی ہے، نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین نے خوف کے باعث روزگار سے استعفیٰ دینا شروع کر دیا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ اب تک ائیرگن حملوں میں جتنی بھی خواتین زخمی ہوئی ہیں ان میں سے زیادہ تر علاج معالجے کے لیے ہسپتال بھی نہیں گئیں اور نہ ہی ان کے خاندان والوں نے ان واقعات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی ہے کیونکہ ان کو یہ بھی ڈر تھا کہ اس سے میری عزت پر داغ لگ جائے گا۔
عائشہ نے کہا کہ یہ پولیس کی ناکامی ہے کہ اب تک اس گناؤنے حرکت میں ملوث کرداروں کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان واقعات کے خلاف جتنی دیر سے پولیس حرکت میں آئی گئی اتنا ہی زیادہ خوف پھیلے گا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس فوری طور پر ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر سخت سزا دی جائے۔
ادھر ایڈیشنل ایس ایچ او پاراچنار سمرین عامر نے خواتین کو ائیرگن سے ٹارگٹ کرنے کے واقعے کے حوالے سے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور افسران نے ان واقعات سے نمٹنے اور اس نامعلوم گروہ تک پہنچنے سے متعلق متعدد میٹنگز بھی کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سمرین عامر کا کہنا تھا کہ اب تک اس واقعے کے خلاف نہ ایف آئی آر درج کی ہے اور نہ ہی کسی قسم کے گرفتاری عمل لائی گئی ہے لیکن پولیس اس واقعے کو سنجیدگی سے مانیٹر کر رہی ہے، اس کیس میں پولیس نے کافی حد تک تحقیقات کی ہے اور بہت جلد ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان واقعات سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔
سمرین کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے عوام اور بلخصوص خصوص یہاں کی خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C