کرم: پاراچنار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 110 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پاراچنار کے علاقے شلوزان تنگی میں ریت لانے والے مزدور اور ٹریکٹر ڈرائیور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ زخمی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی ایم ایس قیصر عباس بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والےشخص کی شناخت ارشد حسین ولد حسین اکبر کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ زخمی شخص جس کا نام عمران ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔ جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب طوری بنگش قبائل کے رہنماؤں عنایت حسین طوری، سید تجمل حسین اور آغا مزمل حسین نے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ تری منگل کے ملزمان کو اگر بروقت گرفتار کرکے سزا دی جاتی تو اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C