کرک میں زہریلے کھانے سے 14 پاکستانی طالبان ہلاک، افغان شہری بھی شامل
👁️ 1414 بار دیکھا گیا
کرک میں زہریلے کھانے سے 14 پاکستانی طالبان ہلاک، افغان شہری بھی شامل
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داود شاہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 14 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 کا تعلق یونین کونسل بہادر خیل سے ہے جبکہ ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہشتگردوں نے زبردستی ایک مقامی گھرانے سے کھانا مانگا۔ اہلِخانہ نے غصے میں کھانے میں زہر ملا دیا۔ زہریلا کھانا کھانے کے بعد دہشتگرد شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے اور انہیں خرم کے ایک مقامی حکیم کے پاس لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کمانڈر کلیم وزیر گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی لاشیں بعدازاں سید ولی نامی شخص کے حجرے میں رکھی گئیں جو دہشتگردوں کا ٹھکانا تھا۔ سید ولی بھی انہی میں شامل تھا جو زہر آلود کھانے سے ہلاک ہوا۔
اگرچہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان ہلاکتوں کی سختی سے تردید کی ہے، تاہم مقامی سطح پر ان کی موت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ کمانڈر کلیم وزیر کی ہلاکت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C